چیف ٹریفک آفیسر کا بی آر ٹی سٹیشنوں کا دورہ اور بسوں میں سفر کا جائزہ 

  چیف ٹریفک آفیسر کا بی آر ٹی سٹیشنوں کا دورہ اور بسوں میں سفر کا جائزہ 

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے بی آر ٹی کے مختلف سٹیشنوں کا دورہ کیا اور بسوں میں سفر کی۔ اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے دورے کے دوران شہریوں سے بی آر ٹی کے بسوں میں سفر اور مسائل بارے آگاہی حاصل کی جسے عوام نے منافع بخش اور آرام دہ سفر قرار دیدیا جس پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے خوشی کا اظہار کیا اور سروس کو عوام کیلئے فائدہ مند قرار دیدیا۔ واضح رہے کہ پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی بسوں میں روزانہ کی بنیاد پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ سفر کرتے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت خصوصی دورے کے دوران سٹیشنوں پر سروس کے حکام سے ملے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ فیڈر روٹس پر چلنے والی بسوں کے ڈرائیوروں کو سیٹ بیلٹ کے استعمال اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا پابند بنائیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے بی آر ٹی سروس میں تعینات ڈرائیوروں کو محفوظ طریقے سے ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ سواریوں کو اتارنے اور اٹھانے میں احتیاط برتیں۔ انہوں نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی کہ وہ خواتین کی سیٹوں پر مردوں کو بٹھانے سے گریز کریں اور سفر کے دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھتے ہوئے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے سروس کو پشاور اور جنوبی اضلاع کے عوام کیلئے فیڈر روٹس پر سروس کے بسوں کو حکومت کی طرف سے تحفہ قرار دیدیا اور کہا کہ عوام سروس سے بھر پور استفادہ کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -