حاصل پور میں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کی بھرمار‘ انتظامیہ غائب 

حاصل پور میں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کی بھرمار‘ انتظامیہ غائب 

  

حاصل پور(نمائندہ خصوصی) حاصل پور اور اسکے گردونواح میں غیر قانونی ہاوسنگ کا لونیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔شہر کے علاوہ قریبی علاقوں چھوناوالا(بقیہ نمبر49صفحہ 6پر)

۔چک 63فتح۔چک 18 فورڈ۔وہاڑی روڈ۔بہاولپور روڑ۔چک 17 فتح۔جالندھر کالونی روڑ سمیت دیگر علاقہ جات میں ہاوسنگ کالونیاں بنای جارہی ہیں۔متعدد ہاوسنگ کالونی مالکان نے عوام کو کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دیے ہیں۔مگر نہ ہی انہوں نے مکل تارکول سٹرکیں تعمیر کی ہیں۔اور نہ ہی سیوریج اور واٹر سپلای سمیت دیگر سہولیات فراہم کی ہیں۔حکومتی ٹیکس ادا کے بخیر ہی پلاٹوں کی فروخت شروع کر دی جاتی ہے۔با اثر افراد کی پشت پناہی کی وجہ سے تاحال غیر قانونی ہاوسنگ کالونیاں بنانے والوں کے خلاف کوی موثر کاروای نہ ہو رہی ہے۔ہاوسنگ کالونیوں کی بٹرھتی ہو ی تعداد کی وجہ سے فضلوں اور درختوں کا بھی صفایا ہو رہا ہے۔عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لیکر بلا امتیاز کاروای کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -