ٹیکس ریکوری کم‘ ای ٹی اوز‘ انسپکٹرز کی سرزنش‘ وارننگ نوٹس

 ٹیکس ریکوری کم‘ ای ٹی اوز‘ انسپکٹرز کی سرزنش‘ وارننگ نوٹس

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میڈم صالحہ سعید نے ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان اور ڈی جی خان  کا ہنگامی دورہ کیا۔ دونوں (بقیہ نمبر50صفحہ 6پر)

ڈویژن کے  ای ٹی اوز، اے ای ٹی اوز اور انسپکٹرز کی شرکت پراپرٹی ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس میں بری کارکردگی دکھانے والے انسپکٹرز اور ای ٹی اوز کی سرزنش ڈائریکٹر ملتان کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر ڈی جی خان کو راجن پور اور دور دراز اضلاع میں خود جانے کی ہدایت بری کارکردگی دکھانے والے انسپکٹرز اور ای ٹی اوز کو وارننگ لیٹر جاری کردیئے گئے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئیے روڈ چیکنگ پر سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایکسائز پنجاب میڈم صالحہ سعید نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور حکومتی محاصل کی وصولی اولین ترجیح ہے بہاولپور، ڈی جی خان اور ملتان کی ٹیکس ریکوری اچھی ہے لیکن اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ موٹر وے اور ہائی ویز پر موجود کمرشل سکنی پراپرٹی کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیئے سروے کیا جارہا ہے جس کے ریٹنگ کا مرحلہ آئے گا آئندہ سال جولائی سے ٹیکس نوٹسز کا اجرا کیا جائے گا انہوں نے لیڈیز انسپکٹرز کے حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز عبداللہ خان جلبانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا لیڈیز انسپکٹرز کو فیلڈ ورک دیں تاکہ ان میں اعتماد بڑھنے کے ساتھ ٹیکس ریکوری میں معاون ثابت ہوں انہوں نے کہا کہ اگر ڈی جی خان میں لیڈیز انسپکٹرز فیلڈ میں ٹیکس ریکوری سمیت دیگر امور نمٹارہی ہیں تو ملتان آفس میں ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کیوں نہیں کیا جارہا ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیئے فوری طور پر سہولت مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اس ہنگامی دورے کا مقصد اول و آخر ٹیکس ریکوری کو مکمل طور پر یقینی بنانا ہے اور تینوں ڈویژنز کے ڈائریکٹرز پر واضح کردیا ہے کہ ماہ مارچ تک مقررہ ٹیکس ٹارگٹ کی 90 فیصد ٹیکس ریکوری کو ہرقیمت پر یقینی بنائیں۔

وارننگ نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -