میلسی: کسانوں کا مطالبات منظوری کیلئے احتجاج‘ واپڈا آفس تک ریلی 

میلسی: کسانوں کا مطالبات منظوری کیلئے احتجاج‘ واپڈا آفس تک ریلی 

  

میلسی(نمائندہ پاکستان)کسان اتحاد کھوکھر گروپ کی احتجاجی ٹریکٹرریلی ٹول ٹیکس سے واپڈا آفس تک نکالی گئی جس میں ڈیڑھ سوسے زائد ٹریکٹراورسینکڑوں کسان (بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)

شامل تھے احتجاجی ریلی سے ضلعی صدر چوہدری افتخاراحمد ایڈووکیٹ،ضلعی چیئرمین مہرمحمداکمل ایڈووکیٹ،ملک ریاض،چوہدرہ ساجدمحمود،مہرمشتاق احمد اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نااہل کرپٹ حکمرانوں نے بجلی،کھاد،پٹرول کے ریٹ بڑھاکرکسانوں کا جینا حرام کررکھا ہے مافیادونمبر سیڈ فروخت کرکے کسانوں کو لوٹ رہاہے رشوت کا بازار گرم ہے انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طورپر کھادوں اور ٹیوب ویل بجلی کے ریٹ معاہدے کے مطابق کرے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا 31مارچ کو ملک بھر سے ہزاروں کسانوں پرمشتمل ٹریکٹرمارچ لاہورکارخ کرے گاریلی میں کسان اتحاد کے رہنماء عالم شیرلنگاہ،شہزادبھابھہ،حاجی مشتاق،حافظ عطاء محمد،راوٗعلی نواز،میاں طیب،میاں ریاض،اورڈاکٹراظہرسمیتدیگررہنماوٗں نے ریلی کی قیادت کی۔

ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -