سینٹ الیکشن‘ انسانوں کی بولیاں لگنا قوم کیلئے شرمناک‘خرم نواز گنڈا پور
ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل(بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)
خرم نواز گنڈاپور نے کہاہے کہ سینٹ الیکشن میں انسانوں کی بولیاں لگنا پوری قوم کیلئے شرمناک ہے منہاج القرآن نظام المدارس کے زریعے جدید اور قدیم علوم کو یکجا کرے گی سزا یافتہ مجرم کو بیرون ملک بھیجنے والے بھی قوم کے سامنے جوابدہ ہیں. قاتلوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسران کو ترقی دے کر دوسرے صوبوں میں بھیج دیا.جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام میں تاخیر کے ذمہ دار اس خطے کے پارلیمنٹیرین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں نور احمد سہو،سردار شاکر مزاری،سید الطاف شاہ گیلانی،ملک شوکت ڈوگر، راؤ محمد عارف رضوی اور مخدوم شہباز ہاشمی سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے مزیدکہاہے کہ پوری دنیا میں یا تو جانوروں کی بولیاں لگتی ہیں یا پھر غلاموں کی مگر پاکستان واحد ملک ہے جہاں ممبران پارلیمنٹ کی بولیاں لگتی ہیں جو پوری قوم کیلئے شرمناک ہے. یہ سب موجودہ کرپٹ اور فرسودہ نظام کا شاخسانہ ہے. جسے تبدیل کئے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا.منہاج القرآن نظام المدارس کے زریعے دینی مدارس کے طلباء کو جدید اور قدیم علوم سے آراستہ کرنا چاہتی ہے. نظام المدارس کے قیام سے مذہبی تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا ہو گا. 13 مارچ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عظیم الشان علماء و مشائخ کانفرنس میں نظام المدارس کا افتتاح کریں گے. تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے تبدیلی کو مذاق بنا دیا. سزا یافتہ مجرم اور کرپشن کے بادشاہ کو پروٹوکول کے ساتھ بیرون ملک بھیجنے والے بھی قوم کو جوابدہ ہیں. قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی. سابق حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلی جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا. قاتلوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسران کو ترقی دے کر دوسرے صوبوں میں بھیج دیا. ہم انصاف کیلئے بھرپور قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور انصاف حاصل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے. انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو حقوق دلانے کیلئے عوام کو کردار ادا کرنا ہوگا. یہاں کے عوام سیکرٹریٹ کا لولی پاپ قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں کیونکہ سیکرٹریٹ کبھی بھی صوبے کا متبادل نہیں ہو سکتا. صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اس خطے کے پارلیمٹیرین ہیں جو ووٹ تو اس خطے سے لیتے ہیں مگر وفاداری اپنے سیاسی آقاؤں سے نبھاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی. اس موقع پر افتخار قریشی ایڈووکیٹ، پروفیسر جاوید اختر زواری، احسان سعیدی،شہزاد الحسن ہمڑ، میجر اقبال چغتائی،علامہ امیر اظہر سعیدی،رفیق نورانی اور دیگر موجود تھے.
گنڈا پور