علاقائی ترقی پر فوکس‘ جلد بڑے منصوبے شروع ہونگے‘ جاوید اقبال وڑائچ

      علاقائی ترقی پر فوکس‘ جلد بڑے منصوبے شروع ہونگے‘ جاوید اقبال وڑائچ

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق کے ہمراہ حلقہ کادورہ کیااور عوامی وفودسے(بقیہ نمبر51صفحہ 7پر)

 ملاقات کی، اس دوران چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست کو عوام مسترد کرچکی ہے، مفاد کی خاطر چوں چوں کا مربہ اکٹھا کرنیوالے اپنی ساکھ کھو بیٹھے ہیں، پی ٹی آئی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو محبت اور اعتماد عوام نے ہم پر کیا ہے اس بابت ہم انشااللہ آپکو کبھی مایوس نہیں کریں گے آپکے دکھ سکھ میں ہم آپکے ساتھ ہیں اور آپکے علاقے کے جو بھی مسائل ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔عوام چور، لٹیروں کی باتوں میں آنے والی نہیں، رحیم یار خان کو پنجاب کا مثالی حلقہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کے ثمرات سے عوام مستفید ہوں گے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کو ترجیح دی اورآئندہ بھی صرف عوام کے حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے، حکومتی کارکردگی سے عوام مطمئن ہے، عوام کو حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل سنے اور فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جاوید اقبال وڑائچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -