حکومت دھاندلی‘ دھونس سے اپوزیشن کو  دبانے کی کوشش کررہی ہے‘ سعید خان منیس

حکومت دھاندلی‘ دھونس سے اپوزیشن کو  دبانے کی کوشش کررہی ہے‘ سعید خان منیس

  

 چوک میتلا(نامہ نگار)  سابق ایم این اے مسلم لیگ ن سعید احمد خان منیس سابق صوبائی منسٹر آصف سعید خان منیس نے(بقیہ نمبر40صفحہ 7پر)

 ایکس وائس چیئر مین محمد ناصر خان کھچی ایکس وائس چیئر مین ملک احمد فاروق کھو کھر صدر لورز سعید منیس گروپ زاہد اقبال خان منیس ایکس جنرل کو نسلر رزاق نواز خان پا ندہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں اپوزیشن کی جیت نے یہ ثابت کر دیاہے کہ عوام نے تبدیلی سرکار کو مسترد کر دیا ہے  پی ٹی آئی کے سلیکٹڈ نمائندے  دھا ندلی اور دھو نس دکھا کر اپوزیشن کو دبا نے کی نا کام کوشش کر رہے ہیں تاریخ میں پہلی بار صرف ووٹ نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری ہو گیا دھند کا بہانہ بنا کر این اے75کے حتمی نتائج میں تاخیر برتنا افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ آٹا چینی بجلی گیس دوائی و دیگر اشیاء چوری کے ساتھ ساتھ اب تو الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری کر لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ اب عوام نے مدینہ کی ریاست کو مسترد کر دیا ہے اور حکو متی نمائندے جو مرضی حربے استعمال کر لیں انشاء اللہ جیت مسلم لیگ ن کی ہو گی اس موقع پر خرم خان عبدالرشید پپو گجر ریحان خان منیس ایڈووکیٹ چوہدری ادریس ایڈووکیٹ رانا سراج حافظ ماجد مطلوب بھٹہ و دیگر بھی مو جود تھے۔

سعیدخان منیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -