کامیابیوں کا دارومدارنئے طلباکے اپنے فیصلوں پر ہوگا، سعید قریشی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ عالمی وباکورونا کے کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے کورونا نے تعلیمی عمل کو مشکل میں ڈال دیا ہے لیکن اب اس کے بعد نئے عزم کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر رہے ہیں نئے طلبا کی روشن مستقبل کی جانب پیش قدمی شروع ہوگئی ہے کامیابیوں کے نئے افق آپ کے منتظر ہیں یہ باتیں انہوں نے ڈاؤ انٹر نیشنل میڈیکل کالج اور ڈاؤ انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کے نئے طلبا کیلیے اوجھا کیمپس میں علیحدہ علیحدہ منعقد ہونے والی تعارفی کلاس اوپن ڈے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں اوپن ڈے کے موقع پر میں ڈاؤ یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر کرتا رڈاونی پروفیسرزر نازواحد، ڈاکٹر ناہید،ڈاکٹر رملہ ناز، پرو فیسر زاہد اعظم،ڈاکٹر صنم سومرو ڈاکٹرطیبہ نسرین پروفیسر عتیق الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈاؤ انٹر نیشنل میڈیکل کالج میں خطاب کے ہوئے پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ گذشتہ سال یونیورسٹی اور تعلیم کے حوالے سے ایک مشکل سال تھااب گو کہ کوووڈ نائنٹین کی دوسری لہر سے بھی ہم گذر کرآگئے ہیں اور معاملات بہتری کی جانب رواں ہیں تاہم آن لائن ٹیچرز ٹریننگ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ عالمی وبا کورونا کے باعث ہمارا ہی نہیں ساری دنیا کا نظام تلپٹ ہوگیا تعلیم کو بچانے کیلیے آن لائن کلاسز کا طریقہ رائج ہوگیا مگر اس میں آن لائن اسسمنٹ مشکل کا باعث رہی اس پر بعض سنجیدہ اعتراضا ت بھی اٹھائے گئے اس لیے طلبہ کی فزیکل کلاسز بھی جاری رہیں گی انہوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پیشہ ورانہ طبی تعلیم کے سفر کا آغاز کر دیا ہے اپنے فیصلوں کے لئے اب تک آپ اپنے والدین اساتذہ اور دیگر کی جانب دیکھتے تھے آپ کو اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے اور مستقبل کی کامیابیوں کا دارومدار آپ کے اپنے کیے گئے فیصلوں پر ہوگاانہوں نے طلباپر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کریں اور جسمانی و ذہنی ہم آہنگی کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں اوجھا کیمپس میں ڈی ایم سی کی نسبت کھیلوں کی سہولتیں بہت زیادہ ہیں انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن کے اوپن ڈے سے خطاب میں پروفیسر محمد سعید قریشی نے نئے طلبہ و طالبات خیرمقدم کیا اور کہاکہ دوہزار سات سے کام کرنے والا ہمارا ایک انسٹی ٹیوٹ حکومت سندھ کے نوٹیفیکیشن کے نتیجے خود مختار حیثیت میں کام کررہاہے اس لیے اوجھا میں قائم انسٹی ٹیوٹ میں تجربہ کار اساتذہ اورتربیتی آلا کے ساتھ آپ کو سیکھنے میں لطف آئے گا اور اگلے پانچ برس میں آپ کو بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملے گا انہوں نے امید ظاہر کی طلبا بغیر کسی جھجک یا رکاو ٹ کے اپنے تعلیمی امور میں باقاعدگی رکھیں گے