ایمریٹس نے فرنٹ لائن عملہ کے ساتھ پہلی پرواز آپریٹ کرلی

ایمریٹس نے فرنٹ لائن عملہ کے ساتھ پہلی پرواز آپریٹ کرلی

  

لاہور(پ ر) اپنے ملازمین اور صارفین کی صحت و حفاظت کے عزم کی تکمیل کے لئے ایمریٹس دنیا کی ان اولین ایئرلائنوں میں شامل ہوگئی ہے جو مکمل طور پر اپنی ویکسی نیٹڈ فرنٹ لائن ٹیموں کے ساتھ سفر کے ہر ٹچ پوائنٹ پر صارفین کو خدمات کی فراہمی کے لئے پرواز آپریٹ کرتی ہے اس سلسلے میں ایمریٹس کی پرواز ای کے 215 مقامی وقت کے مطابق 8:30پر دبئی سے لاس انجلس روانہ ہوئی جس کے لئے بحفاظت چیک ان، سیکیورٹی، بزنس اور فرسٹ کلاس لاؤنج اور بورڈنگ گیٹ کے ملازمین کے ساتھ ساتھ انجینئرز، پائلٹس اور کیبن کریو سب نے اپنی خواہش سے مکمل ویکسی نیشن کرائی۔ فلائٹ کے آپریشنز میں ڈناٹا کی لوڈنگ اور ہینڈلنگ کی اسپیشل ٹیموں نے جہاز کی مکمل ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ ایمریٹس اسکائی کارگو کی ٹیمیں پرواز ای کے 215 کے لئے کارگو اور لاجسٹکس کی ضروریات کے لئے کام کررہی تھیں۔ ایمریٹس گروپ نے ایک ماہ قبل ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے گروپ میں متحدہ عرب امارات کی ایوی ایشن کی افرادی قوت کی 44 فیصد یا 26 ہزار کے قریب افراد نے یا تو دونوں ویکسینز فائزر بائیو ٹیک یا سائنو فارم ویکسینز لگوالی ہیں۔  ایمریٹس ایئرلائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عادل الرضا نے کہا، "ایوی ایشن میں آپریشنل فرنٹ لائن عملہ لوگوں کی بوقت ضرورت اور بقدر ضرورت مدد کررہا ہے اور دنیا بھر میں بنیادی اشیاء کی منتقلی میں کردار ادا کررہا ہے۔ ہمارے آپریشنز کو روانی سے جاری رکھنے کی غرض سے ویکسی نیشن اپنے لوگوں اور اپنے صارفین کی حفاظت کے لئے اہم ہے کیونکہ جب وہ سفر کرتے ہیں تو انہیں حفاظت کی اضافی سطح پیش کی جاتی ہے۔ ہم نے آپریشنل فرنٹ لائن عملے میں کرونا کی ویکسین لینے کی زیادہ طلب کے ساتھ نہایت مثبت ردعمل ملاحظہ کیا ہے اور پورے بزنس میں ویکسی نیشنز کی بلند شرح کا رجحان جاری ہے۔ ہم ملک میں ان تین اقسام کی ویکسینز کی دستیابی اور جامع نیشنل ویکسی نیشن پروگرام پر فعال انداز سے عمل درآمد کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کے مشکور ہیں۔"تقریباََ 5 ہزار کیبن اور فلائٹ ڈیک کے کریو نے کرونا کی دونوں ویکسینز لینے کا انتخاب کیا۔ مزید برآں، ایمریٹس گروپ کے ہزاروں ملازمین نے ملک کے کلینکس اور ویکسی نیشن سینٹرز کے ذریعے کرونا ویکسین لے لی ہیں۔

مزید :

کامرس -