صنوفی اور BIMAموبائل پاکستان کے درمیان اشتراک

  صنوفی اور BIMAموبائل پاکستان کے درمیان اشتراک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اسٹاف رپورٹر)صنوفی پاکستان اور BIMAموبائل پاکستان نے باہمی اشتراک کے ایک منفرد معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں ادارے پاکستان میں طبی سہولیات تک رسائی کی ضرورت کیلئے مل جل کر کام کرینگے۔یہ ممکنہ طور پر پاکستان میں پہلا موقع ہے کہ ایک سرکردہ ملٹی نیشنل فارما سیوٹیکل کمپنی اور ایک مائیکرو انشورنس کمپنی نے صحت کے نظام پر مثبت اثرات کیلئے اشتراک کیا ہے۔پاکستان بنیادی طور ایک سیلف پے مارکیٹ ہے،جہاں لوگ اپنی صحت کے دیکھ بھال کے اخراجات خود ہی پورے کرتے ہیں۔طبی سہولیات تک رسائی کی 40فیصد شرح اور 943افراد کیلئے محض ایک ڈاکٹر کی دستیابی کے ساتھ پاکستان میں لوگوں کی اکثرت کو طبی سہولیات تک مناسب رسائی حاصل نہیں ہے۔ٹیکنالوجی نے اب مریضوں کیلئے گھروں کو چھوڑے بغیر میڈیکل پروفیشل اور ادویات تک رسائی ممکن بنادی ہے۔BIMAکی ایم ہیلتھ کیئر پراڈکٹ جاز سبسکرائبرز کو سستے انشورنس پلان پیش کرتی ہے جس میں ہاسپیٹلائزیشن کوریج اور منفرد آؤڑ پیشنٹ سروس کے ساتھ بذریعہ ٹیلی فون چوبیس گھنٹے فزیشنز تک رسائی،ادویات پر رعایت اور ڈائیگنوسٹک سہولیات شامل ہیں۔اس موقع پر BIMAموبائل پاکستان کے سی ای او مرتضیٰ خلیل حسن کا کہنا تھا کہ”20کروڑ سے زائد آبادی والے ملک پاکستان میں 50فیصد سے زائد آبادی کو صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں ہے اور لگ بھگ42فیصد افراد صحت کی کوریج کے حصول سے محروم ہیں۔ہر سال ہزاروں ڈاکٹروں کے پاس آؤٹ ہونے کے باوجود ملک میں 1200مریضوں کیلئے محض ایک ڈاکٹر دستیاب ہونے کا تناسب ہے،آج کے اس دور میں جب سائنس اور ٹیکنالوجی تیزی سے فروغ پارہی ہے،پاکستان کو صحت کی ایسی مناسب خدمات کی ضرورت ہے۔
،جو صرف صحت و ٹیکنالوجی سے مربوط تخلیقات کے ذریعے ہی حاصل کی جاسکتی ہیں۔“

مزید :

کامرس -