صنعتی پارک میں 15کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند قرار 

  صنعتی پارک میں 15کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند قرار 

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) وائس آف ٹریڈرز کے چیئرمین میاں کامران سیف  چین کی ایک کمپنی کی طرف سے لاہور اور قصور کی سرحد پر صنعتی پارک میں 15کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، یورپ،ایشیاء پیسیفک اور دنیا کے دیگر خطوں کو پاکستان سے سپورٹس وئیر برآمد کرنے کے لیے کپڑ ے کا  یونٹ، رنگائی اور لباس تیار کرنے کی سہولیات موجود ہونگی پاکستان سے سپورٹس وئیر برآمدات پہلے مالی سال میں 12کروڑ ڈالر ز تھیں عاصم مغل صدر وائس آف ٹریڈرز نے کہا کہ سپورٹس وئیر برآمد کرنے کیلئے کپڑے کے جدیدترین یونٹ سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

نیز چینی سرمایہ کاری سے نئے یونٹس کے قیام سے  10سے 11ہزار ملازمتوں کے مواقع بھی دستیاب ہونگے۔

 جس سے بے روزگاری کے خاتمہ میں مددملے گی رانا ریاض جنرل سیکرٹر ی نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے پنجاب خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی کی مکمل پیداوار برآمدات کیلئے ہوگی جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -