صوابی،اے این پی کی لاپتہ  افراد کی بازیابی کیلئے ریلی 

صوابی،اے این پی کی لاپتہ  افراد کی بازیابی کیلئے ریلی 

  

صوابی(بیورورپورٹ ) اے این پی ضلع صوابی نے بلو چستان اے این پی کے صوبائی تر جمان اسد اچکزئی سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ایک ریلی نکالی۔ امن چوک صوابی میں ہونے والی اس ریلی سے صوبائی سیکرٹری مالیات و سابق ایم پی اے مختیار خان ایڈوکیٹ کے علاوہ مرکزی کونسل کے رکن سید اختر علی شاہ، ضلعی صدر حاجی امان اللہ خان، جنرل سیکرٹری نوابزادہ، سابق ایم پی اے پرویز خان ایڈوکیٹ، ملگری وکیلان کے ضلعی صدر محمد رشید ایڈوکیٹ،تحصیل صدر صوابی گل ولی خان، جنرل سیکرٹری ہدایت خان، تحصیل صدر رزڑ محمد اشفاق ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری توصیف خان، صوبائی کونسل کے رکن کرنل عنایت اللہ، فضل علی اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون مضبوط ہے قانون کے مطابق اگر کسی کو گرفتار کیا جا سکے تو اسے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر متعلقہ مجسٹریٹ کے عدالت میں پیش کیا جاتا ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں گذشتہ بارہ تیرہ سالوں سے تقریباً پانچ ہزار افراد لا پتہ ہے جنہیں نہ عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے کہ نہ ان کے خلاف کوئی رپورٹ درج ہے۔لہٰذا اگر ان افراد کے خلاف کوئی جرم ہو تو انہیں جلد از جلد عدالتوں میں پیش کیا جائے اگر بے گناہ ہے تو انہیں قانون کے مطابق جلد از جلد رہا کر کے اپنے گھروں کو منتقل کریں۔ انہوں نے کہا کہ پختون وطن اور مٹی کو مزید تجربہ گاہ نہ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ہم مزید ظلم بر داشت کرنے کو تیار نہیں انہوں نے کہا کہ تمام اکائیوں کو برابری کی بنیاد پر حق دیا جائے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -