مہمند،پولیس کے ہاتھوں چور گرفتار چوری شدہ مال برآمد

مہمند،پولیس کے ہاتھوں چور گرفتار چوری شدہ مال برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 مہمند(نمائندہ پاکستان)پولیس نے چوری میں ملوث ملزم کومال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے تین تولہ سونا، دو عدد پستول، گھڑی، میموری کارڈز اور نقد روپے برامدکرکے پولیس نے ہراست میں لے لیا۔ مزید تفتیش جاری ہیں۔ ایس ایچ او اپرتھانہ شیرزمین۔تفصیلات کے مطابق اپر تھانہ کے ایس ایچ او شیرزمین خان نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا۔ کہ چند روزقبل کلیم اللہ اور عطاء اللہ سکنہ ملیانوں منڈی نے گھر سے چوری کا رپورٹ اپر تھانہ مہمند میں درج کیاتھا۔جس پر ڈی پی او صلاح الدین خان کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی لیاقت خان کے نگرانی میں ایس ایچ او شیر زمین خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او میر افضل خان پرمشتمل ٹیم تشکیل دیا۔تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی اور بہت قلیل مدت میں ملزم زاہد ولد اسماعیل سکنہ غلنئی کو پکڑ کر ہراست میں لے لیا۔جبکہ ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ کاتین تولہ سونا، دو عدد پستول، گھڑی، میموری کارڈز اور نقد روپے برامد کرلیں۔ ڈی پی او مہمند نے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے اور ضلع مہمند کو سماج دشمن عناصر سے صاف کرنے کے احکامات جاری کردی ہیں۔