چھٹا پی ایس ایل میلہ سج گیا:لاہور قلندر نے دو میچ جیت لئے
اسلام علیکم پارے پارے دوستو! سنائیں کیسے ہیں؟ امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے اور یقینا شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر ییکہ پی ایس ایل ایڈیشن سکس کا آغاز ہو چکا اور بری خبر یہ ہے کہ ان مقابلوں میں تماشائیوں کا داخلہ منع ہے لیکن خیر کوئی بات نہیں مقابلے ہو تو رہے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح روایتی حریف میدان میں اتر رہے ہیں۔ ہم آپ کو بتلاتے چلیں کہ پی ایس ایل میلے کی افتتاحی تقریب ترکی استنبول میں منعقد کی گئی، اس سے پہلے یہ تقریب دبئی میں منعقد کی جاتی تھی- پی ایس ایل سکس کی افتتاحی تقریب کے انعقاد کے لئے نئی جگہ کا انتخاب کیا گیا- اب پی ایس ایل سکس کا میلہ سج چکا ہے اور یہ بھی بتلا دیں کہ سابقہ پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں پینچنے والی لاہور قلندر جو کہ کراچی سے فائنل میں ہاری تھی اب پی ایس ایل سکس میں اپنے دو میچ کھیل چکی ہے اور اسے دونوں میچز میں کامیابی حاصل ہوئی۔
لاہور قلندر نے پہلے میچ میں پشاور کو شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو شکست دی، لاہور قلندرز کے بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہری کیا اور شاید پہلی مرتبہ لاہور قلندر نے ٹی ٹونٹی سیریز میں سو رنز سے زائد پارٹنر شپ کا اعزاز حاصل ہوا اور یہ اعزاز حفیظ اور فخر زمان کے حصے میں آیا جنھوں نے اپنی عمدہ بلے بازی سے شائیقین کرکٹ کے دلوں کو خوش کر دیا اور لاہور قلندر کے چاہنے والوں کو امید ہے کہ اس دفعہ لاہور قلندر ہی پی ایس ایل سکس میں کامیاب ہو گی لیکن اسکے لئے لاہور قلندر کو اپنی فتوجات کا تسلسل برقرار رکھنا پڑے گا تاکہ اہلیان لاہور بھی لاہور قلندر کو پی ایس ایل سکس کپ جیتتا دیکھ کر خوش ہو سکیں -
بہر حال خوش آئند خبر ہیکہ ملک بھر میں کھیلوں کی دنیا پر چھائے اداسی کے بادل چھٹ چکے ہیں۔دنیا بھر کے کھلاڑی پی ایس ایل میں حصہ لے رے ہیں اور یہ یقینا باعث فخر ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں اور امید ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح زور و شور سے جاری رہیں گی اور بہر حال دیکھنا تو اب یہ بھی ہے کہ پی ایس ایل سکس کا سہرا کس کے سر سجے گا،آیا کراچی کنگز جو کہ سابق چمپین بھی ہے دوبارہ فاتح ہو گی یا لاہور قلندر یا کوئی اور ٹیم فاتح ہو گی۔ ابھی توکچھ کہا نہیں جا سکتا لیکن وقت کا انتظار ضرور کیا جا سکتا ہے یہ دیکھنے کے لئے کہ کون پی ایس ایل سکس میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گا بہر حال آپ سب بھی ہماری طرح انتظار کریں لیکن فی الحال ہمیں دیں اجازت۔
دوستو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا