ڈسکہ ڈرامہ‘ معاملے کی چھان بین  انتہائی ضروری‘ ذوالفقار خان کھوسہ

ڈسکہ ڈرامہ‘ معاملے کی چھان بین  انتہائی ضروری‘ ذوالفقار خان کھوسہ

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) سابق گورنر پنجاب سردار ذولفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے حالیہ ضمنی انتخابات میں پولنگ (بقیہ نمبر42صفحہ 7پر)

اسٹاف کی گمشدگی, اور کئی گھنٹوں  بعد برامدگی نے ضمنی الیکشن پر سوال کھڑے کر دیے ہیں اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سردار ذولفقار علی خان کھوسہ نے کہا وہ ساٹھ سال سے سیاست میں عملی طور پر شریک ہیں لیکن جو ڈرامہ ڈسکہ میں ہوا اس سے سیاست اور انتخابی عمل شرمسار ہے۔ انہوں نے کہا  اس سارے معاملہ کی چھان بین کی جائے۔ ذمداری کا تعین اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ جگ ہنساء سے بچا جا سکے۔ برصغیر کی سیاست میں ہمارے قائد محمد علی جناح ہیں جنہوں نے اپنی بصیرت اور تدبر سے برصغیر کے مسلمانوں کو نیا وطن دیا۔ ہم نے اپنی ذاتی جائیداد اور عمر سیاست کی راہ میں گزاریں لیکن جو چلن اس وقت ہے یہ ہماری روایت نہیں ہے۔سیاست کو کاروبار سمجھنے والے حرف آخر کی طرح مٹ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ وقت دور نہیں جب سیاست کے افق پر سچ کا سورج طلوع ہو گا۔لوگوں کو تعلیم۔صحت۔روزگار اور انصاف ملے گا۔

ذوالفقار کھوسہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -