ڈیرہ: گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول کی سابقہ  حیثیت بحال‘ سٹوڈنٹس کو زیادہ سے زیادہ  سہولیات فراہم کرینگے‘ حنیف پتافی کی بات چیت

        ڈیرہ: گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول کی سابقہ  حیثیت بحال‘ سٹوڈنٹس کو زیادہ ...

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد (بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)

خان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ڈیرہ غازی خان کی سابقہ حیثیت بحال کر دی ہے اب سنٹرل ماڈل ہائی سکول دانش اتھارٹی کے بجائے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر کنٹرول رہے گا اور تمام معاملات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیکھیں گے سنٹرل ماڈل ہائی سکول کی چاردیواری،ششم اور دہم کلاس میں داخلہ سمیت دیگر تمام معاملات کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ون اور سینٹر آف ایکسیلینس بوائز کی طرز پر سنٹرل ماڈل گرلز سکول کی بھی سابقہ حیثیت کو بحال کیا گیا ہے اور حکومت پنجاب نے عوام کے اجتماعی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طالبات گھروں کے نزدیک تعلیمی اداروں میں داخل کرکے معیاری تعلیم کا حصول یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے کہ زیادہ بچوں بالخصوص بچیوں کو سکولوں میں داخل کرکے زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -