بے لوث خدمت: ایم ایس نشتر ڈاکٹر شاہد محمود بخاری کیلئے گولڈ میڈل کا اعلان
ملتان (وقائع نگار) انسانیت کی بے لوث خدمت و اعلی کارکردگی اور مثالی فرائض منصبی کی ادائیگی کے صلے میں ایم ایس(بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)
نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر شاہد محمود بخاری کے لیے استحکام پاکستان فانڈیشن پاکستان کی جانب سے قائد اعظم گولڈ میڈل کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ گولڈ میڈل انہیں 23 مارچ 2021 کو مجید نظامی آڈیٹوریم لاہور میں ایک پروقار تقریب کے دوران دیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب جناب چوہدری محمد سرور ہوں گے۔ طبی حلقوں نے ڈاکٹر شاہد محمود بخاری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی اس ایچیومنٹ کو نشتر ہسپتال کے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔
اعلان