تنخواہ کی عدم ادائیگی: بنیادی مرکز  صحت جن پور کاسکیورٹی گارڈ مستعفی

  تنخواہ کی عدم ادائیگی: بنیادی مرکز  صحت جن پور کاسکیورٹی گارڈ مستعفی

  

 ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی)تنخواہ کی عدم ادائیگی پر ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ نے استعفیٰ دے دیا، تفصیل کے مطابق بنیادی (بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)

مرکز صحت جن پور میں بطور سیکورٹی گارڈ تعینات محمد ساجد ولد محمد امین نے میڈیا کو بتایا کہ عرصہ 6 ماہ سے سیکورٹی کمپنی کی طرف سے تنخواہ نہیں دی جا رہی جس کے نتیجہ میں گھر میں فاقے ہیں لوگوں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے سیکورٹی کمپنی انچارج کو متعدد بار تنخواہ فراہمی کا مطالبہ کیا جس ہر حیلے بہانے سے ٹال دیتا ہے اس نے کہا کہ تنخواہ کی عدم ادائیگی پر اس نے بنیادی مرکز صحت کے انچارج کو استعفیٰ کی درخواست دی ہے تاکہ اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پلنے کے لیے محنت مزدوری کر سکے محمد ساجد نے محکمہ صحت رحیم یارخان کے ضلعی حکام سے سیکورٹی کمپنی سے 6 ماہ کی تنخواہ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

مستعفی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -