حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ رفاقت علی گیلانی 

  حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ رفاقت علی گیلانی 

  

لیہ (نمائندہ پاکستان) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اورعلاقوں کی تعمیرو ترقی اور اُن کا نصب العین ہے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کاسلسلہ جاری ہے۔ تمام شہریوں کو آرام دہ بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی(بقیہ نمبر59صفحہ 7پر)

 اولین ترجیح ہے ضلع بھرکی سڑکوں کی تعمیرو مرمت پرکام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے یہ بات چونگی نمبرگیارہ جیل روڈ کی تعمیرومرمت کے کام کے افتتاح کے موقع پر کہی۔معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ وزیراعلی سردار عثمان خان بزدارکی قیادت میں حکومت پنجاب اپنے شہریوں کوزندگی کی بنیادی سماجی سہولیات کی فراہمی کے لئے کمربستہ ہے اس سلسلہ میں ضلع بھرکی رابطہ سڑکوں کی ضروری تعمیرومرمت کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ کہا حلقہ میں شہریوں کو بلاامتیاز ضررویات زندگی کی فراہمی کے لئے عوامی فلاح وبہبود کے کاموں کا سلسلہ جاری ہے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی تعمیرسے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی۔انہوں نے اس موقع پر سڑک کے تعمیراتی کا م کا معائنہ اور متعلقہ ٹھیکیدار کو اعلی تعمیراتی میٹریل استعمال کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -