دھاگا مزید مہنگا‘ پاور لومز ایسوسی ایشن کی احتجاجی ریلی‘ نعرے بازی

 دھاگا مزید مہنگا‘ پاور لومز ایسوسی ایشن کی احتجاجی ریلی‘ نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن نے دھاگے کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت مرکزی صدر عبدالخالق قندیل انصاری نے کی۔ احتجاجی ریلی میں بہت بڑی تعداد میں پاور لومز مالکان اور سابقہ ناظمین (بقیہ نمبر60صفحہ 7پر)
اور سابقہ چیئرمین یونین کونسل نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے دھاگہ مافیا کے خلاف نعرے بازی کی ریلی کے شرکا نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔ احتجاجی ریلی ممتاز آباد روڈ سے شروع ہوکر ریلوے کراسنگ پر اختتام پذیر ہوئی۔ احتجاجی ریلی سے مرکزی صدر عبدالخالق قندیل انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ دھاگے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے انڈسٹری مکمل بند ہوچکی ہے۔ پیداواری لاگت میں تقریبا 30فیصد اضافہ کی وجہ سے ایکسپورٹ اور بوکل مارکیٹ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ جس سے بے روزگاری کی وجہ سے لوگ فاقو پر مجبور ہورہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یکم مارچ کو منظور آباد چوک میں احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔ احتجاجی ریلی سے چیئرمین حاجی بشیر احمد پہلوان انصاری، جنرل سیکرٹری سعید احمد سعیدی، محمد یونس انصاری، حاجی عبدالجبار انصاری،حاجی خلیل احمد انصاری،محمد صدیق انصاری،حاجی ارشاد احمد،محمد یوسف انصاری، ضیا صابر انصاری، ثنا اللہ انصاری، حاجی مشتاق احمد، چوہدری عبدالغفورانصاری، حاجی نذیرح سین انصاری، محمد اشرف گوگا،جاوید انصاری، جاوید سمبرائیہ،حاجی صابر علی، سرور پہلوان، چوہدری عبداللطیف، شمشاد انصاری، فرحان انصاری، حاجی شاہد ابراہیم، چوہدیر خلیل احمد، امجد بلو، رمضان انصاری نے بھی خطاب کیا۔ احتجاجی ریلی سے پہلے فیصلہ کیا گیا بھوک ہڑتالی کیمپ سے پہلے پورے ملتان میں اپنے مطالبات پینافلیکسز کے ذریعے حکومت تک پہنچائے جائیں گے۔ جس کا آغاز 25فروری سے کردیا جائیگا۔
نعرے بازی