جمہوری قوتیں شفاف الیکشن کیلئے جلد مذاکرات  کریں‘ سید ذیشان اخترکی بات چیت

جمہوری قوتیں شفاف الیکشن کیلئے جلد مذاکرات  کریں‘ سید ذیشان اخترکی بات چیت

  

  بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہاہے کہ سینیٹ اور ضمنی (بقیہ نمبر66صفحہ 7پر)

انتخابات میں حکومتی رویہ، مداخلت اور قتل و غارت گری نے انتخابی نظام کو مکمل طور پر بے نقاب کردیا ہے۔ انتخابات کیلئے نمائشی اور سطحی اقدامات کی بجائے تمام سیاسی جمہوری قوتیں شفاف و غیر جانبدارانہ اور مہذب و بااعتماد انتخابات کیلئے ڈائیلاگ کریں وگرنہ سیاسی،جمہوری، انتخابی بے توقیری جمہور کو جمہوری حقوق سے محروم کرد ے گی۔ جمہوری قوتوں کو اسٹیبلشمنٹ شفاف انتخابات کی خیرات نہیں دے گی یہ معرکہ جمہوری قوتوں کو اپنی اصلاح کے ساتھ خود سر کرناہے۔ پی پی، نون لیگ اور پی ٹی آئی کی سیاست کا مقصد عوامی مسائل کا حل نہیں۔ یہ پارٹیاں اپنے مقاصد کے حصول کیلئے قوم کو مسلسل بے وقوف بنارہی ہیں۔ جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی سیاست سے اسی بنا پر کنارہ کشی کی۔ ہم اسلامی انقلاب کے داعی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت میں مافیاز کا راج ہے، مہنگائی کی اصل وجہ مافیاز کا کردار ہے قرآن و سنت کا نظام ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -