صوبائی وزیر بہبود آباد ہاشم ڈوگر کا وہاڑی دورہ  مختلف پراجیکٹس‘ پروگرامز بارے بریفنگ

    صوبائی وزیر بہبود آباد ہاشم ڈوگر کا وہاڑی دورہ  مختلف پراجیکٹس‘ ...

  

 وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب سردار محمد ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ بہبود آبادی پروگرام(بقیہ نمبر55صفحہ 7پر)

 کو پہلی مرتبہ نہ صرف صوبائی حکومت بلکہ وفاقی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے اور صدر پاکستان خود اس پروگرام کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور انہیں مختلف پراجیکٹس اور پروگرامز پر مسلسل بریفنگ دی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہاڑی کی آبادی تقریبا 29لاکھ افراد پر مشتمل ہے جبکہ محکمہ کے 44فلاحی مراکز اور 3فیملی ہیلتھ کلینکس کام کر رہے ہیں محکمہ کے افسران و سٹاف موجودہ حالات کے مطابق احسن طریقے سے اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار وہاڑی دورہ کے موقع پر کیا صوبائی و زیر بہبود آبادی پنجاب سردار محمد ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ عوام الناس میں چھوٹے خاندان کی افادیت بارے آگاہی پیدا کرنے اور لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں پر عمل کرنے کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے کچھ اضلاع میں علماء اکرام کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا اس پروگرام میں علماء کی مدد سے لوگوں میں چھوٹا خاندان کی افادیت اور ماں بچہ کی صحت کے بارے میں آگاہی موثر انداز سے ہو سکے گی اسی طرح کچھ اضلاع میں پرائیویٹ پریکٹیشنر کو بھی شامل کیا گیا ہے جو دفاتر کے بند ہونے کے بعد لوگوں کو مانع حمل ادویات مہیا کریں گے کچھ اضلاع میں فلاحی مراکز کی تعداد میں اضافی بھی کیا گیا ہے اور یونین کونسل لیول پر مزید فلاحی مراکز کھولے گئے ہیں صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب سردار محمد ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی میں محکمہ بہبود آبادی بہت بہتر طریقے سے کام کر رہا ہے اور ضلع وہاڑی کے اعداد وشمار دوسرے اضلاع سے بہت بہتر ہیں جس وجہ سے یہاں کوئی پراجیکٹ شروع نہیں ہوا۔

ہاشم ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -