ہنگامہ آرائی کیس، مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر 

ہنگامہ آرائی کیس، مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر 

  

لاہور(نامہ نگار) مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کا معاملہ کیپٹن (ر)محمد  صفدر نے ایس ایچ او چوہنگ کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر سی سی پی او سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ایڈیشل سیشن جج اعجاز گوندل نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 فروری کو جواب طلب کر لیا کیپٹن (ر)محمد صفدر نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ پولیس نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں پر تشدد کیا سیشن عدالت نے ایس ایچ او چوہنگ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کاحکم دیاتاہم عدالتی احکامات کے باوجود ایس ایچ او نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا، عدالت کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر سی سی پی او سمیت دیگر افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -