گجرات پولیس کرپشن، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

 گجرات پولیس کرپشن، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی گجرات پولیس میں 2 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث دو ملزمان کے مزید 8 مارچ تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی عدالت میں آئندہ سماعت پر فرد جرم کی کارروائی سے متعلق حتمی بحث کی جائے گی،ملزمان میں عمران صدیقی اور رضوان اشرف شامل ہیں،اس کیس میں سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز اور سابق ڈی پی کامران ممتاز سمیت نو ملزمان کی لاہور ہائی کورٹ سے ضماتیں منظور ہو چکی ہیں  نیب کے ریفرنس میں ملزمان پر پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والا ڈیزل اور بڑے پیمانے پر صوابدیدی فنڈزخورد بورد کرنے کا بھی الزام عائد ہے۔

مزید :

علاقائی -