مظفر گڑھ: کاٹن فیکٹری سے ٹرانسفارمر بجلی تار چوری‘ ملزم بدستور آزاد
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) چیمبر آف کامرس ڈی جی خان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر کی کاٹن فیکٹری سے بجلی اور ٹرانسفارمر (بقیہ نمبر56صفحہ 7پر)
کے تار چوری ہوگئے‘ چوری کا مقدمہ تین روز گزرنے کے باوجود درج نہ ہوسکا، تفصیلات کے مطابق چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازیخان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن خواجہ محمد ارشد کی کاٹن فیکٹر ی جو کہ مظفر گڑھ علی پور روڈ پر اڈا آلودے والی روہیلانوالی پر واقع ہے خواجہ محمد ارشد نے تھانہ روہیلانوالی میں درخواست دیتے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ نا معلوم ملزمان نے میر ی فیکٹری رومی کاٹن جینگ انڈسٹری کے ٹرانسفارمر سے مین میٹر تک 18 بجلی کی کاپر تاریں چوری کر کے لے گئے فیکٹری عملہ نے صبح اٹھ کر حسب معمول چیک کیا اور چھان بین کے بعد پتہ چلا کہ بجلی تاریں چوری ہو چکی ہیں درخواست کودیئے تین دن گزر گئے لیکن تھانہ روہیلانوالی نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا ہے میر ی اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وقوعہ کا فوری مقدمہ درج کر تے ہو ئے ملزمان کو گرفتار کر کے بجلی کی تاریں برآمد کرائی جائیں فیکٹری میں چوری ہونے پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ جلال الدین رومی نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ فیکٹری سے بجلی کی تار اور ٹرانسفارمر کے تار چوری ہوگئے ہیں جس سے چیمبر کے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کا لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔خواجہ جلال الدین رومی نے فیصل رانا آر پی او ڈیرہ غازیخان ڈویڑن اورسید حسن اقبال ڈی پی او مظفر گڑھ سے فی الفور ایف آئی آر درج کرنے اور ملزمان کا سراغ لگا کر ان کے خلاف کارروائی کرنے اور فوری طورپر سامان برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملزم آزاد