عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف شہبازشریف کی درخواست پر ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے  6 مارچ تک ملتوی کر دی وکلاء کی ہڑتال کے باعث فریقین کے وکلاء عدالت میں پیش نہیں ہوئے ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات نے شہباز شریف کے وکلاء سے تمام کیسز کا ریکارڈ طلب کر نے کے ساتھ  عمران خان کے وکلاء سے روزانہ کی بنیاد پر درخواست کی سماعت پر حتمی دلائل بھی طلب کر رکھے تھے شہباز شریف کے وکلاء کی جانب سے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرانے کے متعلق درخواست جمع کرائی گئی تھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جس میں کہا گیاہے کہ عمران خان نے میرے اوپر دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے پیسے دینے کا بے بنیاد الزام عائد کیا  عمران خان نے کروڑوں روپے آفر کا بے بنیاد الزام عائد کیا،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف 8 جولائی 2017 کو ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -