لاہور بار ایسوسی ایشن کی  کال پروکلا ء کی ہڑتال

 لاہور بار ایسوسی ایشن کی  کال پروکلا ء کی ہڑتال

  

لاہور(نامہ نگار)اسلام آباد میں وکلا ء کے چیمبرز گرانے اور وکلا ء کے خلاف مقدمات درج کرنے پر لاہور بار ایسوسی ایشن کی کال پروکلا ء نے ہڑتال کی  سیشن عدالت،کینٹ کچہری،ضلع کچہری اور ماڈل ٹاؤن کچہری میں وکلا ء کی ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی وکلاء صرف اہم نوعیت کے مقدمات میں پیش ہوئے،ججز صاحبان اہم ترین مقدمات کی سماعت اپنے. چیمبرز میں کی،لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک سرود نے مطالبہ کیاہے کہ اسلام آباد وکلا ء کے چیمبرز تعمیر کئے جائیں اوروکلا ء کیخلاف درج مقدمات بھی فوری خارج کئے جائیں۔

مزید :

علاقائی -