بچیوں کو بیرون ملک سمگل کرنیوالی ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

بچیوں کو بیرون ملک سمگل کرنیوالی ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے صوفیہ مرزا کی ننھی بچیوں کو بیرون ملک سمگل کرنیوالی ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث آج 24فروری تک ملتوی کردی،عدالت نے مدعی فریق کے وکیل کو بحث کیلئے طلب کر لیا  ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزمہ صدف ناز نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے  اداکارہ صوفیہ مرزا کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران پاشا عدالت میں پیش ہوئے،اداکارہ صوفیہ مرزا کاموقف ہے کہ اس کے بچے دس سال سے اغوا کئے گئے ملزمہ کو گرفتار کرانے کے لئے دس سال جدوجہد کی،میری بچیوں کو ہیومن ٹریفکنگ کے ذریعے سمگل کیا گیا،میرے بچیوں کے نام اور ولدیت جعلسازی کے زریعے بدلے گئے،سابق شوہر بھی بچوں کے اغوا میں ملوث ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کی جائے۔

مزید :

علاقائی -