ریٹائرڈ ٹیچرز کو سروس دورانیہ کا مکمل  ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت

ریٹائرڈ ٹیچرز کو سروس دورانیہ کا مکمل  ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت

  

 ملتان (جنرل  ر پو رٹر) اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے وقت مکمل سروس کا نو انکوائری سرٹیفکیٹ،نو آڈٹ پیرا اور نو ڈیمانڈ (بقیہ نمبر63صفحہ 7پر)

سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا،اس سے قبل اساتذہ کو صرف موجودہ پوسٹنگ کا سروس ریکارڈ فراہم کرنا ہوتا تھا بتایا گیا ہے کہ ریٹائر ہونے والے ٹیچرز کو سروس دورانیہ کا مکمل ریکارڈ پیش کرنا ہوگا۔اس سے قبل اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے لئے موجودہ پوسٹنگ کے متعلق نو انکوائری سرٹیفکیٹ نو آڈٹ پیرا اور نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوتا تھا۔اب 40 سالہ سروس میں ہر پوسٹنگ باریریکارڈ پیش کرنا ہوگا۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ تمام سروس ریکارڈ فراہم کرنا نہ ممکن ہے،وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس ریٹائرمنٹ سسٹم میں اصلاحات متعارف کروا رہے ہیں جب اساتذہ کا مکمل سروس ریکارڈ سکول ایجوکیشن کے ایچ آر ایم ایپ میں موجود ہے تو ریٹائرمنٹ میں پیچیدگیاں کیوں پیدا کی جارہی ہیں۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -