کروڑوں کی خورد برد‘ ایکسائز افسر 27  فروری کو دوبارہ انکوائری کیلئے طلب

      کروڑوں کی خورد برد‘ ایکسائز افسر 27  فروری کو دوبارہ انکوائری کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان میں کروڑوں روپے کی خرد برد کے معاملے پر اینٹی کرپشن میں (بقیہ نمبر64صفحہ 7پر)
 مدعی سمیت 14 ایکسائز افسران طلب کرنے کے باوجود پیش نا ہونے پر دوبارہ 27 فروری کو انکوائری کیلئے بلوایا گیا ہے۔جہاں وہ انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونگے۔طلب کیے جانے والوں میں درخواست گزار محمد اقبال۔اور ای ٹی آئی ایکسائز محمد اسلم۔ڈی ای او حنان۔سلمان۔ای ٹی آئی ثاقب۔ای ٹی او ایکسائز انیس۔ڈی ای او ایکسائز شاہد۔اصف۔ای ٹی او فخر۔ای ٹی آئی احسان۔ڈی ای او خرم۔ای ٹی آئی افتخار بھٹی۔محمد شہباز یوسف و سب انسپکٹر غلام مصطفی کے نام شامل ہیں۔انکوائری میں شامل نا ہونے والوں کے خلاف یکطرفہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
طلب