جلالپور، پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، اہلکار زخمی 

جلالپور، پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، اہلکار زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار) تھانہ صدر جلالپور پیر والا کے علاقے کوٹلہ چاکر کے قریب پولیس مقابلہ. ساتھیوں کی فائرنگ سے(بقیہ نمبر67صفحہ 7پر)
 ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا ہے۔جبکہ تین ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔معلوم ہوا ہے کہ تھانہ صدر جلال پور پیر والا کے علاقے کوٹلہ چاکر کے قریب رات 3 بجے کے قریب بذریعہ 15 اطلاع موصول ہوئی کہ کوٹلہ چاکر کے قریب 4 نامعلوم مسلح ڈاکو واردات میں مصروف تھے۔اس اطلاع پر پولیس موقع پہنچی تو ڈاکوں نے پولیس کو دیکھ کر فورا فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت اکا دکا جوابی فائر کیے۔ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک چلتا رہا۔ فائرنگ رکنے کے بعد موقع پر جا کر دیکھا کہ ڈاکوں کا ایک ساتھی جس کی بعد میں شناخت بابر عرف بابری کے نام سے ہوئی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہے۔ موقع سے 125 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔جبکہ باقی 3 ساتھی اندھیرے کا فائدا اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔مذکورہ وقوعہ کی اطلاع پر پر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے۔جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔اور فرار ملزمان کے خلاف تھانہ صدر جلالپور میں مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔جبکہ تھانہ سٹی جلالپور پیر والا کے علاقے شجاعت پور روڈ پر ساڑھے 3 بجے کے قریب واردات کے دوران پولیس کے پہنچنے فائرنگ سے ملزم منیر عرف فلکی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ٹانگ میں فائر لگنے سے زخمی ہو گیا۔
فرار