گدوپلانٹ اور سوئچ یارڈ میں سرکٹ تبدیلی کے دوران بریک ڈاؤن ہوا، نیپرارپورٹ 

گدوپلانٹ اور سوئچ یارڈ میں سرکٹ تبدیلی کے دوران بریک ڈاؤن ہوا، نیپرارپورٹ 

  

  

 اسلام آباد (این این آئی) نیپرا نے ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی جس میں کہاگیاہے کہ بلیک آؤٹ گدو پاور پلانٹ اور سوئچ یارڈ کے درمیان سرکٹ کی تبدیلی کے دوران ہوا۔رپورٹ کے مطابق گدو پاور پلانٹ کی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا،پاور بریک ڈاؤن تکنیکی تربیت کی کمی کے باعث ہوا۔ رپورٹ کے مطابق پاور پلانٹس پر عملے کی تکنیکی تربیت پر توجہ دینے کی سفارش کر دی گئی،۔ رپورٹ کے مطابق بریک ڈاؤن سے بڑی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئیں،شمال اور جنوب میں بجلی کا لوڈ غیر متوازن ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق شمال اور جنوب میں بجلی کی پیداوار غیر متوازن تھی،جنوب میں شمال کی نسبت بجلی کی پیداوار زیادہ تھی۔ رپورٹ کے مطابق غیر متوازن پیداوار سے مکمل بریک ڈاون کی صورتحال بنی۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ بجلی بحالی پر فوری کام شروع ہوا،کچھ پاور پلانٹس کو بحال کرنے میں دیر لگی۔ رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے بھی ٹپال اور گل احمد پاور پلانٹس کو چلانے کی کوشش کی،کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس گیس کی کمی کے باعث بند تھے۔  زیادہ تر پاور پلانٹس 27 گھنٹے کے اندر ٹرانسمیشن لائن سے کنکیٹ ہو گئے،پن بجلی کے پاور پلانٹس نے  20 گھنٹے میں پیداوار شروع کر دی۔  کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس کی بجلی 17 گھنٹوں میں بحال ہوئی۔ ر این ٹی ڈی سی مجموعی طور پر 22 گھنٹے میں بجلی بحال کرنے میں کامیاب ہوئی۔ 

نیپرا رپورٹ

مزید :

علاقائی -