ضلعی انتظامیہ کا دہلی گیٹ تا پاک گیٹ تک فوڈ پوائنٹ بنانے کا فیصلہ 

ضلعی انتظامیہ کا دہلی گیٹ تا پاک گیٹ تک فوڈ پوائنٹ بنانے کا فیصلہ 

  

ملتان (سٹی رپورٹر)شہر کی صدیوں پرانی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ڈویژنل انتظامیہ،سیاسی قیادت متحرک ہوگئی۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ندیم قریشی نے اندرون شہر کا دورہ کیا۔اس موقع پردلی گیٹ تا پاک گیٹ قلعے کی ایک کلومیٹر (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

فصیل کی بحالی اور اس کیساتھ فیملی گزیبو، فوڈ پوائنٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔کمشنر ملتان نے کہا کہ ملتان کی تاریخ زرخیز ہے,یہاں جنگ و جدل کی داستانوں نے جنم لیا ہے اور ان داستانوں کی نشانیاں اندرون شہر میں ملتی ہیں۔ قدیم تہذیب کے امین دروازے اور فصیل، ملتان کی پہچان ہیں۔ فصیل کے ساتھ فیملی گزیبو، فوڈ پوائنٹ بنایا جائے گا۔ مہذب قومیں اپنے تاریخی ورثہ کی حفاظت کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آثار قدیمہ کے رقبہ جات پر کسی قسم کی تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔میٹروپولیثن کارپوریشن فصیل کے ارد گرد انسداد تجاوزات آپریشن کرے۔علاوہ ازیں کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے کا اجلاس بھی طلب کرلیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -