ٹریفک حادثات میں 3سالہ بچے سمیت 2افراد جاں بحق، 1زخمی 

ٹریفک حادثات میں 3سالہ بچے سمیت 2افراد جاں بحق، 1زخمی 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے قائد ملت کالونی میں ٹریکٹر نے سڑک عبور کرتے 3سالہ گوہر ایوب کو ٹائروں تلے کچل دیا جس کے نتیجے میں بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا دوسرے حادثے میں ا نڈر پاس دھرم پورہ کے قریب تیز رفتار نامعلوم کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد عبید اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ سعد الرحمن زخمی ہوگیا جبکہ نامعلوم کار سوار موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش مردہ خانے جبکہ زخمی ہو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے سی سی ٹی و ی کیمروں کی مدد سے نامعلوم کار کی تلاش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -