جرائم پیشہ عناصر کیخلاف شکنجہ تیار‘ سہولت کاروں کی بھی فہرستیں بنانے کا حکم 

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف شکنجہ تیار‘ سہولت کاروں کی بھی فہرستیں بنانے کا ...

  

ملتان‘ لودھراں (وقائع نگار‘ بیوررپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ  پنجاب حکومت پولیس سروس ڈلیوری سسٹم میں بہتری کے لیے کوشاں ہے اور عوام کو(بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

 انصاف کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ویژن ہے اس مقصد کے لیے حکومت پولیس کو وسائل۔بھی فراہم کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس لودھراں میں کرائم میٹنگ کی صدارت ،تھانہ جلہ آرائیں اور تھانہ سٹی لودھراں کا معائنہ پولیس لائن میں نرسری کا جائزہ لیتے، پودا لگاتے،شہید ایلیٹ جوان کی والدہ کے ہمراہ عرفان بخآری شہید ڈسپنسری کا افتتاح اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی پی او سید کرار حسین، ایس پی انویسٹیگیشن مصطفی،ضلع لودھراں کی پولیس کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے علاوہ ملتان رینج آفس سے اے ڈی آئی جی حسن رضا کھاکھی، ڈی ایس پی سیکیورٹی سعدیہ سعید،پی ایس عبدالقادر،ریڈر محمد نعیم،انچارج سیکیورٹی رفاقت علی بھی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ منشیات فروشی کا خاتمہ ترجیح ہے اس حوالہ سے ایس ایچ اوز خصوصی کریک ڈاون کریں اورجرائم پیشہ افراد کی پناہ گاہیں ختم کریں   جرائم پیشہ کی سرپرستی کرنیوالوں کی فہرستیں مرتب کریں تفتیش مقررہ وقت میں مکمل کریں اور 14 روز میں چالان مکمل کریں اور تفتیش کا معیار بہتر کریں تاکہ ملزمان کیفر کردار تک پہنچ سکیں سنگین نوعیت کے مقدمات میں تفتیش کے تمام پہلوں پر توجہ رکھیں نہ تو کسی بے گناہ کو سزا دلائیں نہ کسی گناہ گار کو سزا سے بچائیں پولیس لائن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ ابادی میں اضافہ سے جرائم کی شرح بھی بڑھ گئی ہے ترجیح لوگوں کو انصاف کی فراہمی ہیسسٹم میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کی جانب گامزن ہیں وقتا فوقتاکھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل خود سنوں گا انہوں نے کہا کہ تفتیش کے معیار کی بہتری پر توجہ دے رہے ہیں لوگوں کی ایس ایچ او تک رسائی اورقانون کی بالا دستی یقینی بنا رہے ہیں غیر قانونی کام پر پولیس والوں سے بھی کوئی رعایت نہیں کی جاتی پولیس کے لیے کڑیاحتساب کا طریقہ کار موجود ہیملتان ریجن میں لوگوں کو تحفظ کا احساس دلانے کے لیے کوشاں ہوں تھانوں میں مصالحتی مراکز کو فعال کر پولیس پر کام کا بوجھ کم کرنے کی کوشش ہے انہوں نے کہا کہ مصالحتی کمیٹیوں میں اثر ورسوخ،اچھی شہرت کے حامل افراد کاہونا ضروری ہے جن کی لوگ بات بھی سنتے ہوں  انہوں نے کہا سوشل میڈیا کی وجہ سیحالات سے جلد آگاہی مل جاتی ہیایک سوال کے جواب میں آر پی او نے کہا کہ پولیس میں ہفتہ وار چھٹی کی پالیسی پر عمل درآمد کرائیں گے پولیس ویلفیئر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ایس اوز کو تھانہ کے عملہ کا احوال جاننے کی ہدایت کی ہے   ایس ایچ اوز کو 3 سے 5 بجے روزانہ دو گھنٹے تھانے میں موجود رہنے کا پابند کیا گیا ہے شاہرات کو بھی محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہیں  ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی میں والدین بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم دیا یے آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ سے جرائم پر قابو پانا ممکن ہے اس لیے پولیس افسران کو   عوام سے مضبوط رابطوں کی ہدایت کی ہے  قبل ازیں آر پی او سید خرم علی تھانہ جلہ ارائیں پہنچے تو ڈی پی او سید کرار حسین اور ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے ان کا استقبال کیا پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی آر پی او نے تھانہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ڈی پی او سید کرار حسین نے بریفننگ دی آر پی او سید خرم علی نے ہدایت کی کہ فرنٹ ڈیسک کو مزید فعال کیا جائے اورسروس ڈلیوری میں بہتری لائی جائیتھانوں میں لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ریجنل پولیس آفیسر نے تھانہ سٹی کے بھی مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں آر پی او سید خرم علی نے پولیس لائنز لودھراں نرسری کا جائزہ لیااور پریڈ گرانڈ میں پودا لگایا انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے درخت،پودے ضروری ہیں پودے،درخت آکسیجن کا ایک بڑا قدرتی ذریعہ ہیں اس لیے ہمیں پودوں اور درختوں کی حفاظت کرنا چاہیئے انہوں نے پولیس لائین میں گاڑیوں کا معائنہ کیاڈی پی او سید کرار حسین نے آر پی او گاڑیوں کی مینٹیننس پر بریفننگ دی بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر نے شہید ایلیٹ کانسٹیبل کی والدہ سے اس کے بیٹے کے نام پرقائم کی گئی عرفان بخآری شہید ڈسپنسری کا افتتاح کرایا اور شہید کی والدہ سے مسائل دریافت کئے شہید کانسٹیبل کی والدہ نے ڈی پی او سید کرار حسین کے مسلسل رابطہ میں رہنے پر ان کی تعریف کی سید خرم علی نیکہا کہ پولیس ملازمین کو  فوری طبی امداد کے لیے ڈسپنسری کا قیام اہم قدم ہے

خرم علی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -