کاروباری برادری کو ریلیف فراہم کرنے کی حکمت عملی تیار‘ عابد رضا بودلہ
ملتان (نیوز رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ریجنل ٹیکس آفس ملتان کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ایوان کے ممبران نے ایف بی آر کی جانب سے نوٹسز،آڈٹ،ایز آف ڈوئنگ بزنس،ریفنڈز،آن لائن گوشوارے،ایمنسٹی اسکیم کے حوالہ سے مسائل بیان کئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو عابد رضا بودلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان (بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)
اور چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر کاروباری برادری کے ایف بی آر سے متعلقہ مسائل ان کی دہلیز پر جاکر حل کر رہے ہیں کاروباری برادری اپنے مسائل کھل کر بیان کرے حل کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ انکم و سیلز ٹیکس کے ریفنڈز ادا کردئیے گئے ہیں صرف 2020 میں 70سے80ملین کے ریفنڈ ادا کئے جن کے ریفنڈ رہ گئے وہ اپنے ریفنڈ سے متعلقہ کاغذات پروفائل،بنک اکانٹ اپ ڈیٹ کریں ریفنڈ اور دیگر مسائل کے حل کے لیے سادہ درخواست دیں قانون کے مطابق کام کریں گے ریلیف کے لیے کاغذات درخواست کے ساتھ پورے جمع کرائیں ایز آف ڈوئنگ بزنس کے لیے این ٹی ایم رجسٹریشن آن لائن سسٹم میں خرابی کا بتائیں بہتری لائیں گے انہوں نے کہا کہ اس بار آن لائن گوشواروں کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑاکمشنر ان لینڈ ریونیو مسز زاہدہ سرفرازنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 176نوٹسز پر کا م ہو رہا ہیکاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں بیٹھ کر سن کر مسائل کے حل کو تیار ہیں صدر ایوان خواجہ صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے پاکستان میں پہلی بار سات ماہ میں ریونیو اہداف حاصل کرکے تاریخ رقم کی جو سینیئر افیسران اور کاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے ہم ایف بی آر کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے ہماری زمہ داری ہے کہ ایف بی آر کی بھرپور سپورٹ کریں سابق صدر میاں فضل الہی شیخ نے کہا کہ ایف بی آر کے مائنڈ سیٹ اور بہتر رویہ کے باعث آنے والا وقت مزید بہتری کا ہو گا خالد حنیف لودھی نے کاٹن جنرز کے 80فیصد ریفنڈز کی عدم ادائیگی کی جانب توجہ دلائی اس موقع پرسابق صدر میاں فضل الہی شیخ نے چیف کمشنر ایف بی آر عابد رضا بودلہ اور صدر ایوان خواجہ صلاح الدین نے کمشنر ان لینڈ ریونیو مسز زاہدہ سرفراز کو ایوان کا نشان بھی پیش کیا سینیئر نائب صدر سید افتخار علی شاہ نے کھلی کچہری کے انعقادپرایف بی آر سے اظہار تشکر کیاجبکہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عمران یوسف، خواجہ محمد حسین،محمد یونس غازی،ندیم احمد شیخ،ارشد اقبال شیخ،اظہر بلوچ،عمران غازی،محمد شفیق دیگر نے شرکت کی
عابد رضا