اداکارہ میرا کی دائراپیل پروکلاء  کو بحث کرنے کا آخری موقع 

  اداکارہ میرا کی دائراپیل پروکلاء  کو بحث کرنے کا آخری موقع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اداکارہ میرا کی دائراپیل پروکلاء کو بحث کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی،ایڈیشنل سیشن رائے خان نے اداکارہ میرا کی درخواست پر سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت میں وکلاء نے موقف اختیارکیا کہ وکلاء کی ہڑتال ہے جس کے باعث بحث نہیں کرسکتے جس پر فاضل جج نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی آئندہ سماعت پر ہر حال میں وکلاء کو بحث کریں۔
 درخواست گزار اداکارہ میرانے موقف اختیار کررکھاہے کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس مقدمہ کا فیصلہ سنایا،عتیق الرحمان نے جھوٹ بول کر عدالت نے گمراہ کیا،عدالت سے استدعاہے کہ فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -