فرنٹ ڈیسک: در خواستیں دبانے کا انکشاف‘ سائل دربدر‘ صورتحال سنگین

 فرنٹ ڈیسک: در خواستیں دبانے کا انکشاف‘ سائل دربدر‘ صورتحال سنگین

  

ملتان (وقائع نگار) ملتان کے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔گزشتہ تین دنوں کے اندر 594 درخواستیں تاحال التوا شکار ہیں۔ جبکہ پولیس کا روایتی بے حسی کا مظاہرہ بڑھنے لگا ہے۔حصول انصاف کیلئے شہریوں (بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)

نے اعلی افسران سے رجوع کرنا شروع کردیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے ملتان پولیس افسران کی عدم توجہی کے باعث تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تھانیداروں پولیس اسٹیشن آنے والے شہریوں کو دھکے کھانے پر مجبور کردیا ہے۔کیونکہ ملتان کے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر مجموعی طور پر تاحال 594 درخواستیں پینڈنگ چلی آرہی ہیں۔سب سے زیادہ درخواستیں گل گشت ڈویثرن کی 238 درخواستیں ہیں۔دوسرے نمبر پر 180 پینڈنگ درخواستوں کے ساتھ صدر ڈویثرن جارہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تیسرے نمبر سے کینٹ ڈویثرن ہے۔جس میں تقریبا 124 درخواستیں زیر التوا ہیں۔جبکہچوتھے نمبر پر آنے والا سٹی ڈویثرن میں تاحال 52 درخواستیں پینڈنگ ہیں۔واضح رہے پولیس ذرائع کے مطابق تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں کو پولیس افسران کو اندر تین یوم نمٹانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔لیکن ایسا نا ہونے کی شکایت زدعام ہیں۔اسی وجہ سے شہریوں۔ے بروقت انصاف نا ملنے پر پولیس کے اعلی افسران سے رجوع کرنا شروع کردیا ہے

سنگین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -