وہاڑی: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات کا بحران‘ عملے کا مریضوں سے ناروا سلوک 

  وہاڑی: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات کا بحران‘ عملے کا مریضوں سے ناروا سلوک 

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)سرکاری ہسپتال میں ادویات  نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام کوشدیدمشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے بازارمیں ادویات مہنگی ہونے کی وجہ سے  غریب مریض دربدرکے دھکے کھانے پرمجبور ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایچ (بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

کیوہسپتال میں  ادویات ختم ہوئے ایک ماہ سے زائدعرصہ گذرچکاہے لیکن حکومت کی طرف سے ابھی تک  فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے غریب مریضوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہواہے  جبکہ ہسپتال کاعملہ ان کی راہنمائی کرنے بجائے تضحیک آمیزرویہ اختیارکرتاہے مریضوں محمدایوب،محمدطاہر،زینب بی بی،ثریاخانم،ممتازالہی ودیگرکاکہناہے کہ ہم تین دن سے یہاں ہسپتال اپنے مریض کے ساتھ ہیں روزانہ چار سے پانچ ہزار کی۔میڈیسن بچی کو لگا رہے ہیں اب ہماری ہمت جواب دے چکی ہے  سابقہ دورحکومت میں ہسپتال میں ادویات وافرمقدارمیں موجودرہتی تھی اورمریضوں کوکسی دشواری کاسامنانہیں ہوتاتھالیکن جب سے موجودہ حکومت اقتدارمیں آئی ہے انسولین سمیت دیگرادویات نہیں مل رہی ہیں عام مارکیٹ میں ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کی وجہ سے ہم جیسے غریب مریض بازارسے خریدکرنے سے قاصرہیں انہوں وزیراعلی سردارعثمان بزدارسے انسولین سمیت دیگرادویات فوری طورپرفراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔

ناروا سلوک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -