راجن پور: اشتہاریوں کیخلاف آپریشن‘ متعدد ملزم گرفتار‘ اسلحہ برآمد 

راجن پور: اشتہاریوں کیخلاف آپریشن‘ متعدد ملزم گرفتار‘ اسلحہ برآمد 

  

محمد پوردیوان (نامہ نگار) ضلع راجن پور کو امن وآشتی،،کا گہوارہ بنانا مشن وایجنڈہ ہے دریائی کچہ کے علاقہ  میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں منشیات فروشوں سے ہرگز رعایت نہیں ہوگی میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے مثبت وتعمیری صحافت (بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)

سے سماج دشمن عناصر وجرائم کی نشاندہی کریں فوری وبروقت کارروائی عمل میں لائیں گے ضلع بھرکے 18تھانہ جات میں گزشتہ ایک ہفتہ میں 61اشتہاری ملزمان جن میں خطرناک اے کیٹیگریز کے 18جن میں  قتل اقدام قتل واغوا برائے تاوان کے وارداتوں میں ملوث تھانہ بنگلہ اچھا کا دہشتگرد غوث بخش عرف غوثو عمرانی کو گرفتار کرلیا گیا بی کیٹیگریز کے 48مجرم اشتہاری گرفتار کرلئے گئے  بھاری مقدار میں چرس جن میں 8مقدمات درج کرکے 12ملوث منشیات فروش گرفتار اور 18860گرام چرس برآمد کر لی گئی  شراب 170لیٹر لہین 250لیٹر شراب فروشوں سے برآمد وملوث 7ملزمان گرفتار کرلئے گئے بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز کے 20مقدمات درج کرکے ملوث 20ملزمان گرفتار جن سے پسٹل 12,کلاشنکوفیں 5اور3عدد رائفل برآمد کرلئے گئے یہ باتیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے میڈیا گروپ محمد پوردیوان پریس کلب کے عہدیداروں سرپرست اعلی ایم شہباز خان ڈاکٹر صفی اللہ ارشد انصاری  صدر محمد ناصر بھٹی چئرمین محمد نعیم اقبال جنرل سیکرٹری خادم حسین خان شر بلوچ وائس چئیرمین چوہدری خلیل قادر گجر نائب صدر شہزاد احمد گشکوری پیر سید بابر علی گیلانی سید اویس گیلانی سے ملاقات میں میڈیا سے شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ،،قبضہ گروپوں  سرکاری شارع عام پر غیر قانونی قبضے کی بھی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی  ضلع راجن پور سے  جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اس موقع پر ایس ڈی پی اوز محمد عظیم بھٹی پرویز اختر احمدانی ثنااللہ خان مستوء،ایس ایچ اوز محمد رمضان شاہد محمد افتخار قریشی محمد اختر بلوچ  اسحاق جان عبدالغفار برمانی محمد فیاض خان بٹوانی ریڈر محمد فیصل خان انچارج سیکیورٹییز ملک محمد یونس محمد حفیظ کھوکھر میرن خان رند بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -