ڈاکوؤں نے شہریوں سے 18لاکھ سے زائد نقدی چھین لی: موٹرسائیکلیں گاڑیاں چوری
لاہور(کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پرڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی،زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق ہیر کے علاقے میں مسلح ڈاکو عنصرکے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ90 کی نقدی،زیورات و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے فیصل ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو عارف کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 6لاکھ25 ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے نواب ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو سلیم اور فیملی سے 2لاکھ 40ہزار کی نقدی و زیورات،اسلا م پو رہ کے علا قہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو اشرف سے 75ہزار نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے مغلپورہ کے علاقے سے ذیشان اور فیملی سے 1لاکھ 15ہزار نقدی و زیورات، لاری اڈا میں مشتاق سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 80ہزار، مزنگ میں الیاس سے گن پوائنٹ پر 25ہزار نقدی موبائل فون اور کوٹ لکھپت سے گن پوائنٹ پر انجم علی سے 55ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور ڈیفنس اے اور چوہنگ سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ، رائیونڈ سٹی اور اکبری گیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔