پنجاب: 1400 سے زائد سرکاری سکولوں میں اندھیرا‘ حکام کا نوٹس 

پنجاب: 1400 سے زائد سرکاری سکولوں میں اندھیرا‘ حکام کا نوٹس 

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) رحیم یارخان سمیت پنجاب بھرکے سرکاری سکول بجلی، چار دیواری، پینے کے صاف پانی اور بیت الخلا جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ اس حوالے سے پی ایم آئی یو محکمہ سکول ایجوکیشن کی رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ رحیم یارخان سمیت(بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)

 پنجاب کے 1400 سے زائد سرکاری سکولوں میں بجلی کی سہولت موجود نہیں ہے۔ جبکہ 890 سرکاری سکول ایسے ہیں جن کی چار دیواری نہیں ہوئی۔ 172 سرکاری سکولوں میں بیت الخلا  مو جود نہیں ہے جبکہ 192 سرکاری سکولوں میں پینے کے پانی کی سہولت بھی طلبہ کو میسر نہیں ہے۔صوبائی حکومت نے رپورٹ کے بعد تمام اضلاع کے حکام سے فوری رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -