سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی سرپرائز دینگے‘ مخدوم احمد محمود

 سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی سرپرائز دینگے‘ مخدوم احمد محمود

  

صادق آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود،ایم این اے مخدوم سید مرتضیٰ محمود،ایم این اے مخدوم سید مصطفی محمود،ایم پی اے مخدوم عثمان محمود نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)

سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کی راہیں ہموار ہوں گی پی ڈی ایم کی جماعتوں اور تمام سیاسی اکابرین نے یوسف رضا گیلانی کو نامزد کر کے ثابت کیا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ملک میں جمہوریت کو مضبوط کر کے پاکستان کو معاشی ترقی کی سطح پر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے عوام آج مہنگائی روز گاری کی دلدل میں پھنس چکے ہیں انہوں  نے مزید کہاکہ تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور ان شاء اللہ پی ڈی ایم کے نامزد کردہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں سرپرائز دیں گے۔

احمد م

مزید :

ملتان صفحہ آخر -