ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے‘ امین اسلم 

ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے‘ امین اسلم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)موسیمیاتی تبدیلیوں اورگرمی کی شدت سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جا رہاہے اگردرجہ حرارت کوکنٹرول نہ کیاگیاتو دنیاتباہی کی طرف چلی جائیگی ہرسال درختوں کی تعداد میں کمی بہت بڑاچیلنج ہے ٹن بلین پودوں کی شجرکاری وزیراعظم پاکستان عمران(بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)
 خان کاپلان اورہماری سیاست کاحصہ بن چکی ہے ماحولیاتی آلودگی کوبہتر کرنے اورگرمی کی شدت میں کمی لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔ ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی محمدامین اسلم نے نیشنل پارک لال سوہانرا50 آرڈی ریسٹ ہاؤس میں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اٹک کے بعدبہاولپورپورے پاکستان میں شجرکاری کے حوالے سے دوسرے نمبر پرہے نیشنل پارک لال سوہانرا پاکستان کاقیمتی اثاثہ تاریخی اور تفریحی مقام ہے انہوں نے بہاولپورشہرکی صفائی کے نظام کی بھی تعریف کی اورکہاکہ انتظامیہ پی سی ون بناکردے اسی سال سینی ٹیشن سٹی پراجیکٹ کیلئے بجٹ فراہم کرینگے وفاقی وزیرامین اسلم نے بتایاکہ وزیراعظم پاکستان کی سربراہی میں ہونیوالی میٹنگ کے دوان چھانگامانگاکے جنگلات کے گردونواح میں چارکلومیٹر کی حددوسے لکڑی چیرنے والے آرے ختم کرادیئے گئے ہیں۔ لال سوہانرا جنگلات کے اردگرد سے بھی لکڑی کے آرے فوری طورپرختم کرائے جائیں۔ اس موقع پرکنزرویٹر جنگلات نے نیشنل پارک لال سوہانرا کاحددو،اربعہ اوراپنے مسائل بارے بھی انہیں بتایاتوانہوں نے محکمہ جنگلات کونئی گاڑیاں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پرچیئرپرسن پی ایچ اے شہلااحسان نے بھی خطاب کیا۔ آخرمیں وفاقی وزیرامین اسلم پرنس آف بہاولپور، بہاول عباسی چیئرپرسن شہلااحسان اورپی ٹی آئی رہنماعدیل اسلم نے پودالگاکرشجرکاری مہم کاآغاز کیا۔اس پروگرام میں ڈی ایف اولال سوہانرا اعجاز تبسم محکمہ جنگلات کے جملہ افسران شہریوں اورصحافیوں نے شرکت کی۔ 
امین اسلم