چیئرمین راوی ریور پراجیکٹ کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 

 چیئرمین راوی ریور پراجیکٹ کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 

  

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین راوی ریور پراجیکٹ کی تعیناتی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا یہ درخواست انسانی حقوق کے رہنما اشتیاق چودھری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے چیئرمین راشد عزیز کا ڈویلپمنٹ کا کوئی تجربہ نہیں،چیئرمین راوی ریور پراجیکٹ کی تعیناتی راوی اربن ایکٹ کے سیکشن 8 کی خلاف ورزی ہے راشد عزیز ذاتی کنسٹرکشن کمپنی کے سربراہ ہیں،راشد عزیز کی تعیناتی قواعدوضوابط کے برعکس ہے،عدالت سے استدعاہے کہ راشد عزیز کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔

چیلنج

مزید :

علاقائی -