اورنج لائن ٹرین منصوبہ کے  ٹھیکیدار کی لاہورڈویلپمنٹ  اتھارٹی کیخلاف درخواست مسترد

اورنج لائن ٹرین منصوبہ کے  ٹھیکیدار کی لاہورڈویلپمنٹ  اتھارٹی کیخلاف ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس عاصم حفیظ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے ٹھیکیدار کی لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف دائر درخواست مستردکردی  اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹھیکیدار نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف عدالت سے رجوع کررکھاتھا، نجی ٹھیکیدار کا موقف تھا کہ اس نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے ایل ڈی اے سے رجوع کیا،ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ بارہا معاہدے کی تکمیل میں ٹھیکیدار نے تمام ضوابط پورے نہیں کئے،اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے ٹھیکیدار نے معاہدے کے مطابق کام نہیں کیا جبکہ طے شدہ میٹریل بھی استعمال نہیں کیا،ٹھیکیدار نے کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کی درخواست کو ثالث جسٹس ارشاد حسن خان کے پاس چیلنج نہیں کیا،اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹھیکیدار کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کرمسترد کیاجائے۔

درخواست مسترد

مزید :

علاقائی -