مظفر گڑھ: عدالت سے لڑکی اغواء کرنیکی کوشش‘ دو ملزم گرفتار‘ کارروائی شروع 

مظفر گڑھ: عدالت سے لڑکی اغواء کرنیکی کوشش‘ دو ملزم گرفتار‘ کارروائی شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (نامہ نگار) علاقہ مجسٹریٹ مظفرگڑھ کی عدالت سے لڑکی اغوا کرنے کی کوشش وکلا اور عدالتی عملے نے ناکام بنا دی، دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے‘ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ تھانہ سٹی میں اغوا کے درج مقدمہ میں مغویہ علیشہ بی بی اپنے وکیل شاہد رحیم کے ہمراہ (بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)
علاقہ مجسٹریٹ مدثر حیات کی عدالت میں دفعہ 164 ضابطہ فوج داری کا بیان قلمبند کرانے پہنچی، اس دوران عدالت کے دروازے پر لڑکی کے رشتے دار رب نواز، سانول، مشتاق بھٹی اور پندرہ، بیس افراد نے لڑکی کو گھیر لیا اور اسے زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی، اس پر وکلا شاہد رحیم، فاروق احمد و دیگر نے لڑکی کو اندر عدالت میں بھیج کر عدالت کا دروازہ بند کر دیا، ملزمان نے عدالت کے دروازے پر ٹھڈے مارے، وکلا اور عدالتی اہلکاروں سے بھی ہاتھا پائی کی، اس دوران وکیل شاہد رحیم ایڈووکیٹ کی جیب سے رقم 49 ہزار روپے اور 20 ہزار روپے کی مالیت کا موبائیل فون گر گیا، جس پر کچہری میں پولیس اہلکار بھی آ گئے، وکلا نے دو ملزمان کو قابو کر لیا، اور حوالہ پولیس کر دیا، دیگر ملزمان فرار ہو گئے، سٹی پولیس مظفرگڑھ نے ملزمان کے خلاف زیر دفعات 506, 148, 149 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔
لڑکی اغوا