حادثات میں 4 ہلاکتیں‘ نہروں سے بچی سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد 

حادثات میں 4 ہلاکتیں‘ نہروں سے بچی سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد 

  

ملتان‘ قادر پور راں‘ رحیم یار خان‘ دھنوٹ‘ عبدالحکیم‘ کرم پور‘ خانیوال (وقائع نگار‘ نمائندہ خصوصی‘ سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار‘ بیورو رپورٹ) قادرپورراں ہیڈ نہر میں گزشتہ روز دوپہر کو نوجوان نامعلوم عورت کی تیرتی ہوی نعش برآمد ہوی اور تھوڑی دیر بعد ایک نو مولود (بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)

بچی کی تیرتی ہوی نعش بھی برآمد ہوی شہریوں کی اطلاع پر تھانہ قادرپورراں پولیس موقع پر پہنچ گ جبکہ ریسکیو 1122 ٹیموں نے آکر عورت کی نعش کو نکالا جبکہ نومولود بچی کی نعش کو شہریوں نے نکال لیا جبکہ عورت کے سر پر زخم کے نشانات تھے اور اس کی زبان بھی باہر نکلی ہوی تھی اور سر کے بال بھی مکمل طور پر جھڑ چکے تھے جس سے یہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عورت کو دو تین روز قبل مار کر نہر میں پھینک دیا گیا اور اس کی بچی کو بھی ماں کے ساتھ ہی نہر میں پھینک دیا گیا واقعہ کی اطلاع پر علاقہ میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کروا کر سرد خانہ میں رکھوا دیا گیا ہے جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود کے رہائشی محمد مراد نے پولیس اپنی بتایا کہ گزشتہ روز تیز رفتار کنٹینر نے موٹرسائیکل کوٹکر ماری جس کے نتیجہ میں اسکی بھانجی کوثر بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق جبکہ اسکا بھائی عبدالرزاق شدید زخمی ہوگیانامعلوم کنٹینر ڈرائیور کنٹینر سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاپولیس نے محمد مراد کی مدعیت میں نامعلوم کنٹینر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔ غلام یاسین قوم اتیرا بستی نالے والا نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کوثر بی بی تین چار ماہ پہلے گھر چھوڑ کر خادم کے ساتھ چلی گئی تھی۔ تین چار دن قبل میں اس کو منا کر اپنے گھر لے آیا۔ میری بیٹی کوثر بی بی نے تین چار دن سے کچھ نہیں کھایا تھا۔ گزشتہ روزصبح اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔ میں اسے لے کر ہسپتال بھاولپور روانہ ہو گیا۔ راستے میں وہ فوت ہو گئی۔ لیکن ذراع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس کے خاوند خادم عرف مانگا بنگالی نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ میری بیوی کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ نوجوان نے خود کشی کر لی،واقعہ کے مطابق نواحی علاقہ کھوہ بگے والا میں نوجوان نے خود کشی کر لی ہے،بتایا گیا کہ33سالہ بلال بن ہاشم دولتانہ نے نامعلوم وجوہ کی بنا پراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے پولیس عبدالحکیم نے موقع چیک کرکے حقائق معلوم کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔متوفی کے اہل خانہ نے خودکشی کی تاحال کوئی وجہ ظاہر نہ کی ہے۔ ایک سالہ بچہ پانی کے بھرے ٹپ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ کرم پور کے نواحی بستی حسین چوک کے رہائشی محمد نعیم چوہان کا ایک سالہ بیٹا اللہ دین گھر میں کھیل کررہا تھا کہ کھیلتے کھیلتے پانی کے بھرے ٹپ میں گر گیا اور پانی کے ٹپ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔  روز دھلوبنگلہ کورنگا نہر سے نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد ہوئی جیسے ہی اطلاع ریسکیو1122نے ملی تو ریسکیو1122نے نعش کو نہر سے نکال کر متعلقہ پولیس کے حوالے کردی متعلقہ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

حادثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -