اضافی بجلی بل وصول کرنے کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی میں توسیع 

 اضافی بجلی بل وصول کرنے کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی میں توسیع 

  

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے صدیق ٹریڈ سینٹر میں دکانداروں سے اضافی بجلی کا بل وصول کرنے کے خلاف درخواست پر اپنے حکم امتناعی میں 18 مارچ تک توسیع کر دی،عدالت نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل کا موقف ہے کہ صدیق ٹریڈ سینٹر کے دکانداروں سے بجلی کے بل کی مد میں اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے، اضافی رقم کی وصولی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی صریح خلاف ورزی ہے، صدیق ٹریڈ سینٹر کی انتظامیہ دکانداروں کے استحصال میں مصروف ہے، حکومتی ادارے بھی داد رسی نہیں کررہے، عدالت سے استدعاہے کہ صدیق ٹریڈ سینٹر کے دکانداروں سے بجلی کی اضافی رقم کی وصولی روکنے کا حکم دیا جائے، 

توسیع

مزید :

علاقائی -