شاہ جمال: سلنڈر دھماکہ‘ دو افراد زخمی

  شاہ جمال: سلنڈر دھماکہ‘ دو افراد زخمی

  

  شاہجمال (نمائندہ پاکستان) فریج مرمت کی دوکان میں دوران ویلڈنگ(بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)

 گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔نواحی علاقہ اڈا دانڑیں میں طاہر ریفریجریٹر سنٹرپر کام کے دوران گیس سلنڈر زبر دست دھماکے سے پھٹ جانے سے نہ صرف علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا بلکہ دوکان میں کام کرنے والے12سالہ محمد ظفر اور اٹھارہ سالہ محمد اویس شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا جہاں سے محمد ظفر کو انتہائی تشویش ناک حالت کے باعث انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

سلنڈر دھماکہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -